گزشتہ روز شہریوں نے پھولوں سے سجی ایک ایمبولینس کو کہاں جاتے دیکھا ؟

نارنگ منڈی (ویب ڈیسک) بیٹوں کی ماں سے محبت کی انوکھی داستان، میت کو ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس کو پھولوں سے ایسا زبردست سجایا عوام کی بڑی تعداد اس انوکھے واقعہ کو دیکھنے کیلئے آمڈ پڑی۔ بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے سرحدی گائوں منڈیالی میواں والی

کے بزرگ خورشید مسیح کی 75سالہ بیوی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ لایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئی۔ بعد ازاں متوفیہ کے بچوں کو بیرون ملک اطلاع دی گئی اور میت کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا۔ اگلے روز بچے پاکستان پہنچ آئے۔ بیٹوں نے عقیدت و احترام اور محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی ماں کی میت کو آبائی گائوں لانے کیلئے ایمبولنس کو بڑی خوبصورتی سے سجانے کے بعد گائوں لایا گیا۔ جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور میت کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مسیحی قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔

Comments are closed.