گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے کتنی اموات ہوئیں ، سب سے زیادہ کس صوبے میں حالات خراب ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ملک میں کورونا مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے،

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 157 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 86 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 98 اموات پنجاب میں ہوئیں،جبکہ خیبر پختون خوا میں 37، سندھ میں 11، اسلام آبادمیں 5، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں3، 3 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 85 ہزار 542 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل اموات بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 897 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 670 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 587 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 140 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 66 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 657 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 477 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 230 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 327 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 458 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *