گلوکارہ آشا بھوسلے کا مداحوں اور چاہنے والوں کے نام خوبصورت پیغام

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی خود کو 40 برس کا محسوس کرتی ہیں۔بولی وڈ کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے 8 ستمبر کو اپنی 87ویں سالگرہ کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک

تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکارہ نے خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور چہرے پر مُسکراہٹ لیے صوفے پر بیٹھی ہیں۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آشا بھوسلے نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کے 87 برس مکمل کرلیے ہیں اور 88ویں سال میں قدم رکھ لیا ہے لیکن میں آج بھی خود کو 40 برس کی خاتون محسوس کرتی ہوں۔‘آشا بھوسلے نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کو مثبت محسوس کرتے ہوئے گُزاریں، اپنے آس پاس کے لوگوں سے اچھا رویہ اختیار کریں اور خوشیاں پھیلائیں۔‘آخر میں گلوکارہ نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ8 ستمبر 1933 کو بھارتی ریاست مہارشترا میں پیدا ہونے والی آشا بھوسلے نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1943میں صرف دس سال کی عُمر میں مراٹھی فلم’ماجھا بال‘میں’چلا چلا نوَ بلا‘ کے بولوں پر مبنی گانے سے کیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.