گلگت بلتستان الیکشن : کونسی جماعت لیڈ لے گئی ؟

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اب بھی جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے۔ وفاقی حکمران جماعت کو گلگت بلتستان میں 9 نشستوں پر برتری حاصل ہے

جبکہ پیپلز پارٹی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔ یہاں 3 آزاد امیدوار بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو صرف ایک ہی نشست پر برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ اب تک 2 نشستوں کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحریک انصاف اور ایک پیپلز پارٹی نے جیتی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف جی بی اے 11 کھرمنگ میں تحریک انصاف نے میدان مارا ہے جبکہ جی بی اے گانچھے 3 میں پیپلز پارٹی کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *