گوجرانوالہ : باپ بیٹا شرمناک الزام میں گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شاپنگ سینٹر کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دکان کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کے نتیجے میں نوجوان دکاندار کو باپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ ایک متاثرہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج کی گئی ا یف آئی آر کے مطابق دکاندار نے چینجنگ روم کی ویڈیو بنا کر خاتون کوبلیک میل کیا، ملزم نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے مزید رقم مانگنے پرخاتون نے گھر والوں کو بتایا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق 2 منزلہ شاپنگ سینٹر میں لگے خفیہ کیمروں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.