گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی میدان میں آگئے

 لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی واپسی بارے جو الہام شیخ رشید کو ہے مجھے نہیں‘اپوزیشن میں اس پر بھی اتفاق نہیں پہلے لانگ مارچ کر نا یا استعفے دینے ہیں“امیدہے جنوری میں اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات کا آغاز ہوجائیگا اپوزیشن کے استعفوں اور لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئیگی۔

پولو کلب لاہورمیں تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن جوش نہیں ہوش سے فیصلے کریگی اور مذاکرات کی میز پر آئیگی دنیا میں تمام مسائل کا حل آخر کار مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے۔ گور نر پنجاب نے نوازشر یف کی پاکستانی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہاہے۔ شیخ رشید وزیر داخلہ ہیں انکو یقینی طور پر حکومتی معاملات کا زیادہ علم ہوتا ہے۔  میرے اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سمیت تمام حکومت ایک پیج پر ہیں جہاں تک بیوروکریسی کا تعلق ہے تو وہ صوبے کے چیف ایگز یکٹو وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ہی ماتحت ہے اپوزیشن سیاسی مفادات کیلئے سیاست کر رہی ہے، پاکستان میں سپورٹس کے گراؤنڈ آباد ہورہے ہیں، آئندہ سال بر طانوی اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیگی۔

Comments are closed.