گوگل نے اداکارہ علیزے شاہ کو کس کی بیوی بنا دیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) گوگل پر پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بائیو گرافی میں علیزے شاہ کو ان کی بیوی کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔گوگل پر اداکارہ رمشا خان کا نام سرچ کرنے پر جو انفارمیشن باکس آتا ہے اس میں ان کے جیون ساتھی کی جگہ پر اداکارہ علیزے شاہ کا نام درج کیا گیا ہے۔

گوگل کی یہ غلطی سامنے آنے پر پاکستانی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔گوگل کی اس “حرکت” پر ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ “گوگل کو کیا موت پڑگئی؟”ایک صارف نے گوگل کی غلطی کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ کی کٹنگ لڑکوں جیسی ہے ، اس لیے گوگل کو لگا کہ وہ لڑکا ہیں اسی لیے انہیں رمشا خان کا جیون ساتھی بنادیا۔ایک صارف کے مطابق وکی پیڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ بنا کر کسی بھی صفحے میں تبدیلی کرسکتا ہے اس لیے یہ گوگل کی غلطی نہیں بلکہ کسی پاکستانی کا کارنامہ ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *