گھر کی زمین کے معاملے پر شہباز شریف کا حمزہ اور مریم نواز کو مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صاحبزادے حمزہ شہباز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے حکومت کی طرف سے جاتی امرامیں کیے جانیوالے ممکنہ ایکشن کو عدالت کے ذریعے حل کرایا جا ئے۔ یہ انتقامی کارروائی ہے، حکومت ایسے

ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں جھکانا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت قید خانے میں شہبازشریف سے حمزہ شہباز اور اہلخانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں حمزہ نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر حکومت کی جانب سے شریف فیملی کی جاتی عمرہ اراضی کے انتقال منسوخی کا معاملہ پر غورفکر کیا گیا۔ملاقات کے بعد حمزہ شہباز میڈیا سے بات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ ملاقات میں شہباز شریف کے وکلاء بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے شہباز شریف کیساتھ ضمانت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جاتی امراء میں متوقع ایکشن اور سٹے آرڈر پر بھی شہباز شریف کو تفصیلی اگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا جاتی عمرہ کا معاملہ عدالت کے ذریعے حل کرایا جائے۔ جاتی عمرہ کی اراضی قانونی طور پر خریدی گئی، اس میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں، حکومت کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ حکومت یہ سب کچھ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کر رہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *