گھی کی قیمت میں تہلکہ خیز اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آٹے چینی مرغی انڈوں دالوں کے بعد بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں 16کلو وزنی گھی اور خوردنی تیل کا جو ٹین ایک سہ ماہی پہلے 3200 روپے میں ملتا تھا وہ 4000 روپے میں کر دیا گیا ہے جنوری 2021 میں 3600 روپے

میں 16 کلو گھی کا جو ٹین عوام خرید لیتے تھے وہ 42 سو روپے میں کر دیا گیا ہے زیادہ مشہوری والے گھی کی قیمت 280 روپے فی کلو کر دی گئی ہے پچھلی سہ ماہی میں 200 روپے والا خوردنی تیل 260 روپے کا بیچا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔دریں اثنا یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 46روپے فی لٹر تک مہنگا ہو گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بیشتر اشیاء بازار میں فروخت ہونے والی اشیاءسے بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *