گیلے بالوں کے ساتھ سو جانے کا خوفناک نقصان

اکثر خواتین صبح وقت نہ ہونے کی وجہ سے رات میں ہی نہا کر سو جاتی ہیں تاکہ صبح اٹھتے ہی ان کے بال گیلے نہ ہوں اور ساتھ ہی وقت کی بھی بچت ہو سکے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا آپ کے بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، رات میں نہا کر سونے سے بال دن کی قدرتی ہوا اور

روشنی کی طرح نہیں سوکھتے اور ایسا کرنے سے بال بھی خراب ہونے لگتے ہیں۔تو چلیں جانتے ہیں کہ رات میں نہا کر گیلے بالوں کے ساتھ سونے کے کیا نقصانات ہیں!رات میں نہا کر گیلے بالوں کے ساتھ سونے کا پہلا نقصان تو یہ ہے کہ جب آپ صبح سو کر اٹھیں گے تو آپ کے بال بری طرح الجھے ہوں گے جنہیں سلجھانا بے حد مشکل ہو جاتا ہے اور اس سے بالوں کی جڑیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رات میں گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور اس سے ہلکا بخار یا سر درد ہو سکتا ہے۔رات میں گیلے بال لےکر سونے سے ان بالوں کو دن کی روشنی اور قدرتی ہوا میں سوکھنے کا موقع نہیں ملتا اور اس وجہ سے بال خشک اور روکھے ہو جاتے ہیں جب کہ اس سے بالوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔رات میں گیلے بالوں کے ساتھ سونے کو عادت بنانے سے دو منہ کے بال ہو جاتے ہیں، اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ رات میں نہانے کی عادت کو دور کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.