ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں برطرف تحریک انصاف کے نامور رہنما کو دوبارہ اہم عہدہ دے دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا(کے پی) پرویز خٹک کابینہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا۔عارف یوسف کو ’انصاف ویلفیئر ونگ‘کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپریل 2018 میں عارف یوسف اور دیگر 19 ارکان صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *