ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کو چٹکی کاٹ دی

ممبئی(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے تکبر بھرے انداز میں کہا کہ میں نے شعیب اختر کو بولا ہے

کہ پاک بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔

Comments are closed.