ہر بار جیت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔!!!

کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نےکہاہےکہ پاکستان بڑے عرصےبعدبہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان نے جس طرح انڈیا کو شکست دی اسی طرح اپنا ہر میچ 10وکٹوں سے ہی جیتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20فارمیٹ

سے کرکٹ میں بڑی جدت آ گئی ہے،ٹی 20 میں باؤنڈریز بہت چھوٹی ہو گئی ہیں اس لئےاب باؤلرز کے پاس مارجن بہت تھوڑا ہے،اب کھلاڑیوں کو سخت محنت کرناپڑتی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہاہے افغانستان سےاسی طرح کھیلناچاہیئے،افغان کھلاڑی فرنچائز کیلئےبھی کھیل رہےہیں لہذاافغان ٹیم کو ہلکانہیں لیاجاسکتا،ہماری فیلڈنگ بہت اچھی ہو چکی ہےاورلڑکوں نے بڑی محنت کی ہے،کسی بھی ٹیم کےلئےسب سےاچھی بات یہ ہوتی ہے کہ لڑکے اپنے وقت پر اچھا پرفارم کر رہے ہیں،پاکستان کا ہر کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہا ہے،آنےوالےمیچ بھی دلچسپ ہوں گے۔انضمام الحق نےکہاکہ چھوٹےمیچوں میں جو کھلاڑی محسوس کررہےہیں کہ انہیں ریسٹ ملنی چاہئےتو ٹیم مینجمنٹ کو اسے ضرور ریسٹ دینی چاہئے ۔