ہر گھر کے استعمال کی چیز کی قیمت میں تہلکہ خیز کمی ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں چند روز میں کمی آئے گی، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا

کہ لوگوں کی آمدن بڑھانی ہے، آٹے، چینی اور دیگر ضروری اشیاء پر اسی ماہ ٹارگٹڈ سبسڈیز دیں گے، کسان سے لے کر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، ریٹیلر کا پرافٹ مارجن کم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کم ہونے سے کسان متاثر ہوا ہے، زرعی اجناس کی پیداوار بڑھائیں گے، اگر دنیا کے لیے مارکیٹ کو بند کریں گے تو یہ مارکیٹ پھر کھلے گی نہیں، ریٹیلرز سے پوچھیں گے کہ 400 فیصد مارجن کیوں لے رہے ہیں۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گندم کی ریلیز پرائس 1950 روپے فی من کر دی ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں کمی ہو گی، اس ماہ سے آٹے، چینی، دالوں کے لیے کیش سبسڈی دیں گے، آڑھتی کا کردار ختم کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہوا، وباء کے باعث ترسیلی نظام متاثر ہوا، پوری دنیا میں چند سالوں کے دوران اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں۔وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، جس سے کسان بھی متاثر ہوا، پیاز، آلو، ٹماٹر خود برآمد بھی کر رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں خام آئل کی قیمت میں 58 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں 9 فیصد تک خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، ہم نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی نہیں بڑھائی، ہم نے لوگوں کی آمدن بڑھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنی ہے، پاکستان روپے میں افغانستان کو برآمدات کرے گا، 450 ملین ڈالرز کی ویکسین درآمد کی گئی، گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجارتی خسارہ کنٹرول میں رہے گا، یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *