ہزارہ کمیونٹی سے حکومت کے تحریری معاہدہ کی تفصیلات

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہزارہ ایکشن کمیٹی اور بلوچستان حکومت/ مذاکراتی ٹیم کے درمیان ایک تحریری معاہدہ تشکیل پایا ہے جس کے تحت جان بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو فی خاندان 15 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ٗ ایک ہائی لیول تشکیل دیا گیا ہے جو تحقیقات کی نگرانی اور انصاف کے عمل کی فراہمی کی

نگرانی کرے گا ٗ جے آئی ٹی تشکیل کی جائیگی ٗ متاثرہ خاندانوں کے اہل افراد کو نوکریاں فراہم کی جائیگی اور ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ہزارہ کمیونٹی کے جان بحق افراد کے ساتھ ہونیوالے ظلم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور بلوچستان حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات  چیت کے مطابق جو تحریری معاہدہ کیا ہے اسکے مطابق ایک اعلیٰ سطحی کمیشن بنایا گیا ہے جس کی سربراہی بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ کریں گے۔۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *