ہزارہ کمیونٹی میتوں کو دفنانے پر رضامند ہو گئی ،

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق حکومت اور کوئٹہ میں دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا ہے ۔کوئٹہ دھرنے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی، زلفی بخاری اور ڈپٹی اسپیکر

قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ پہنچے تھے، انہوں نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے جس کے بعد لواحقین نے 6 روز کے دھرنے کے بعد میتوں کی تدفین پر رضا مندی ظاہر کردی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی سے تحریری معاہدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جن افسران کو ہٹانا تھا فیصلہ ہوچکا، بیرونی طاقتیں ملک میں بدامنی کرانا چاہتی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا اور تدفین کی رضامندی پر اظہار تشکر کیا۔قاسم سوری کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ جیسے ہی تدفین ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ روانہ ہوں گے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *