ہفتے کا دن اور بھارتی سٹاک ایکسچینج کا درجہ حرارت ۔۔۔۔۔

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایسی غلطی کر ڈالی جو کہ دنیا بھر میں حیرانی کا باعث بن گئی اور لوگوں نے اس کا مذاق بھی بنانا شروع کردیا۔ بعد ازاں غلطی پر معافی مانگ کر معاملے کو دبا دیا گیا۔بھارتی اداکارہ مونی رائے

اور بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج اس وقت خبروں کی زینت بنا جب بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ کی کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی گئیں۔اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا گیا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔ تصاویر کے ساتھ کچھ نامناسب ٹیگز بھی استعمال کیے گئے تھے۔بعدازاں بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے اکاؤنٹ سے یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔این ایس ای نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔اس معذرت کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معاملے پر تنقید کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ مونی رائے نے بھارتی ڈرامہ سیریل ’ناگن‘ سے شہرت حاصل کی اور وہ متعدد فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *