ہمارا یہ حال ہے کہ ہم سے اتنا سا کام نہیں ہو رہا ۔۔۔۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے پر فواد چوہدری نے پھر اپنی جماعت کے پول کھول دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نون لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن،

پانامہ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واک کا دفاع کر لیتے ہیں۔انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں پر کہا کہ ہم سےتو 25 روپےتک کا دفاع نہیں ہورہا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جاتی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.