ہمارے سینے میں بھی دل ہوتا ہے یار :

کراچی(ویب ڈیسک) ناظم آباد1میں لٹیروں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے بجائے گلے لگا لیا ، ،ڈیلیوریبوائے کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ڈیلوری بوائے نعمان نے بتایا کہ میری آنکھوں میں آنسو دیکھ کر ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی واپس کردی ، ان لوگوں نے مجھے تسلی دی اور خیریت بھی پوچھی،

نعمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی دل ہوتا ہے، نعمان نے بتایا کہ اس نے لوٹنے والوں سے درخواست کی تھی کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کافی پریشان ہوں ، مجھے کچھ نہ کہو ، پھر انکےجانے کے بعد جس گھر میں ڈیلیوری کی اسی گھر میں چھپ گیا تھا کیونکہ مجھے لگا وہ سی سی ٹی وی کیمرا دیکھ کر مجھ پر مہربان ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.