ہمارے نہ کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں نہ ہم کسی کوفون کررہے ہیں ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کے بیک ڈور رابطے سے

متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ دنوں سے اس بارے میں کافی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں، میں پھر واشگاف الفاظ میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ سیاست سےافواج کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کےبیک ڈور رابطے یا چینل اس چیز کیلئے استعمال نہیں کیےجارہے، قیاس آرائیاں کرنےوالوں سے پھر کہوں گا فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے پاس داخلی وخارجی سلامتی کا بڑا فریضہ ہے جسے بہ خوبی ادا کررہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بغیر شواہد اور تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہیے، اس بارے میں کمنٹس کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہورہی ہے، میں پھر درخواست کرتاہوں کہ ان معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹا جائے۔

Comments are closed.