ہمیشہ سچی پیشگوئیاں کرنے والے نجومی نے دعویٰ کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) آج چھ دسمبر ہے۔یہ دن مجھے نہیں بھولتا۔ میانوالی کےعظیم ستارہ شناس مرحوم حبیب کامران (جس کی کوئی پیشین گوئی ابھی تک غلط نہیں ہوئی)نے 1988میں مجھےکہا تھا۔ ’’بھارت نے کئی حصوں میں تقسیم ہونا ہے ۔جس روز بھارت ٹوٹے گا ،اُس روزدسمبر کی چھ تاریخ ہوگی‘‘۔1992میں جب چھ دسمبر کے

روز بابری مسجد گرائی گئی تومجھے خیال آیا تھا کہ شاید بھارت کی تقسیم کے عمل کی بنیاد پڑ گئی ہے ۔ نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے خلاف پورے ہندوستان میں مسلم تنظیموں کے یوم سیاہ منانےاورتین بجکر 45منٹ پر اذان دینے کی خبر پڑھی توپھر حبیب کامران یاد آ گیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ بابری مسجد کو گرائے جانے کی پہلی برسی ہے ۔بھارتی حکومت نے بابری مسجدکی برسی اورڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم وفات پربمبئی اور کئی دوسرے شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیاہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.