ہمیں لوگوں نے چینی آٹا گھی اور پٹرول سستے کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا مہنگے کرنے کو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اردگرد لوگ انہیں ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دے رہے ہیں، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے ساتھ ڈالر کی قدر بڑھتی جارہی ہے،

ڈالر کی پرواز کے پر کاٹنے کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کروانا ہو گی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ یہاں کوئی سلیکٹر ہے تو یہ تاریخی حقیقت ہے، پیپلز پارٹی غلط کئے گئے کاموں کو واپس کرنے کی بات کرتی ہے، پی ٹی آئی کے اتحادی ان سے تنگ ہیں پارٹی کے اندر بھی ارتعاش ہے،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو واضح شکست ہوئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان نے کہا کہ اگر کوئی مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگاتا ہے تو انتہائی افسوسناک ہے، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے، ہمیں لوگوں نے آٹا، چینی، گھی ، ادویات سستی کرنے کیلئے ووٹ دیا تھا، اشیائے خوردو نوش اور دوائیاں مہنگی ہوجائیں گی تو عام آدمی کیسے رہے گا، آپ عوام کیلئے آواز نہیں اٹھاتے اور وہ آپ کو ووٹ نہیں دیتے تو اس کا الزام کسی دوسرے پر کیسے لگایا جاسکتا ہے۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی نہیں ہوتی کوئی وزیر پرواہ نہیں کرتا،عمران خان کے اردگرد لوگ انہیں ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دے رہے ہیں، وزیراعظم بدعنوانی کیخلاف ہیں تو پہلے اپنے اردگرد بدعنوان لوگوں کو ہٹائیں، عمران خان دیکھیں ان کے وزراء پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں، اگر کسی کی ایک شوگرمل تھی تو دوسری کیسے بنائی، خیبرپختونخوا میں کہاں بدعنوانی نہیں ہورہی ہے، خیبرپختونخوا میں میری زمینیں جعلی کاغذات پر ٹرانسفر ہورہی ہیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں عوام کیلئے بات کرنا میرا حق ہے، پی ٹی آئی نے بلدیاتی امیدواروں کو ٹکٹ دیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے نہیں پوچھا، اگر اپنے خاندانوں میں ہی ٹکٹ دیں گے تو نتائج یہی آئیں گے، پی ٹی آئی کو پارٹی ووٹ ملا البتہ سوئنگ ووٹ نہیں ملا، پہلے گیس دستیاب تھی اب نہیں ہے میں کیا کروں، ابھی بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، صبح فجر میں لوگوں کو وضو کیلئے گرم پانی دستیاب نہیں ہے۔