ہمیں لڑنا آتا ہے ۔۔۔۔۔!!!

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کالعدم تحریک تالبان پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے‘ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے‘ریاست کی رٹ برقرار رہے گی‘

الیکشن کمیشن پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن)‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا فنڈنگ ریکارڈ عوام کے سامنے لائے.ن لیگ اور پی پی پی کے پاس فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں‘نواز شریف نے 2013ءمیں 10کروڑ روپے ن لیگ کو عطیہ کئے، اس رقم میں سے 4کروڑ 50لاکھ روپے ن لیگ نے نواز شریف کو واپس بھجوا دیئے، بنیادی طور پر ن لیگ کے اکائونٹ کو کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا.ٹی ایل پی اور جے یو آئی کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی سنجیدہ الزامات ہیں ‘ٹی ایل پی کی فنڈنگ کا تو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں سے آئی اور کہاں گئی‘بہت سی شدت پسند جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں‘ آصف زرداری نے پی پی کو بڑی محنت سے تباہ کیا ہے ‘.پیپلز پارٹی کا الیکشن لڑنا تو دور کی بات ہے پنجاب میں ان کا ٹکٹ لینے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں جبکہ وزیر مملکت اطلاعات فرح حبیب کا کہنا ہے کہ ابھی تک دو بڑی جماعتوں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ اسکروٹنی کمیٹی ایک ہی ہے جو پی ٹی آئی کے فنڈنگ کی بھی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر چاہتے ہیں‘ ایران کی سرحد پر تجارتی صورتحال جیسے مسائل بھی درپیش ہیں‘انشاءاللہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے کیسز میں پیشرفت ا طرح نہیں ہو رہی جس طرح ہونی چاہئے‘ ن لیگ کے پاس اپنے کسی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔لندن میں قائم ایک کمپنی ن لیگ کیلئے پیسہ جمع کر رہی ہے اس کا بھی حساب کتاب موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی غیرت فریال تالپور کے پرس اٹھانے پر نہیں جاگتی، ہر بات پر وارننگ دینا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، مراد علی شاہ کا رویہ غیر مناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں پہلی مرتبہ اضلاع میں میئر کے براہ راست الیکشن ہونگے‘ اب این ایف سی کا پیسہ صوبوں میں آ کر اضلاع کے پاس جائے گا‘وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلسل تیسرے ہفتہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے‘لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے‘ میڈیا لوگوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے۔

Comments are closed.