ہمیں یاد رکھنا بھول نہ جانا ۔۔۔۔!!!

دوحا(ویب ڈیسک )اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں تحریک تالبان کی فتح مسلم امہ کی طاقت اور اس کی ثابت قدمی کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہارافغانستان میں تالبان کی قائم کردہ حکومت کے وزیر خارجہ امری خان متقی

سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تالبان کی فتح نے مسلم امہ کی آزادی کی طاقت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دنیا اپنے ممالک کو قابض طاقتوں سے آزاد کرانے کی طاقت رکھتی ہے۔ فلسطینی قوم بھی اپنے وطن کی قابض دشمن سے آزادی، القدس کی فتح اور دشمن کی قید میں موجود اپنے بہن بھائیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔انہوں نے تالبان کے وزیرخارجہ سے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم کو توقع ہے کہ تالبان حکومت فلسطینی قوم کی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میں ہمارا ساتھ دے گی۔

Comments are closed.