ہم عمران خان کے سپاہی تھے اور رہیں گے، بات صرف اتنی ہے کہ ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں آنے والے پی ٹی آئی اراکین کا موقف سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے ویڈیو میں اپنی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این ایز جمیل احمد اور فہیم خان نے

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، وہ وزیراعظم کے سپاہی ہیں۔چینل نے سوال کیا کہ یہ کام کس کے کہنے پر کیا گیا، اپنے طور پر یا کسی کے کہنے پر کیا گیا؟ اور کتنے پیسے لئے؟ایم این اے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد آ جائے گا۔ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے آنے کو تیار ہیں کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.