ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمداور رمیز راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے سےایک ہفتہ قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفی دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں طاقتور ہیڈ کوچ تصور کئے جانے والے مصباح الحق

اچانک استعفی دے کر سب کو حیران کردیا۔ نیوزی لینڈ سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دونوں پہلی بار پاکستان ٹیم کے لئے کام کریں گے۔ جنگ نے مصباح الحق کی جگہ انگلش پیٹر مورز کی تقرری کی خبر بریک کی تھی یہ خبر جنگ کے سینئر اسٹاف رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے فائل کی تھی۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں، دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا۔ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔ پاکستان ٹیم 8ستمبر کو اسلام پہنچے گی۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔ جانتاہوں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں۔ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتاہوں۔ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کے نوجوان بولروں کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں۔ اسمتعلق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے انہوں نے 24 ماہ میں پاکستان کرکٹ کےلیے بہت محنت کی۔بولنگ وقار یونس کے عہدے سے دستبردار ہونے کافیصلہ جرات مندانہ ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر ہوگا فی الحال ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے، دونوں سابق کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سیریز کےلیے تعینات کیا گیا ہے۔ مصباح الحق کو ستمبر2019 میں مکی آرتھر اور وقار یونس کو اظہر محمود کی جگہ تین سال کے لئے ذمے داریاں دی گئیں تھی۔ پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجا اپنے کئی انٹر ویوز میں رمیز راجا کے کوچنگ کے انداز تنقید کرتے رہے ہیں ۔ امکانات ہیں کہ وہ غیر ملکی کوچز لائیں گے۔

Comments are closed.