یمنیٰ زیدی سال کے 6 ماہ پاکستان اور 6 ماہ امریکہ میں کیوں گزارتی ہیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک)مشہور ماڈل اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2018 میں 10کلو وزن کم کیا اور ہر برس وہ 5 سے 6 کلو گرام وزن بآسانی کم کرلیتی ہیں۔یمنیٰ زیدی کے مداح اداکارہ کے حالیہ برسوں میں ہونے والے ٹرانسفارمیشن کے باعث خاصے حیران رہتے ہیں تاہم

اداکارہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امریکا اور پاکستان میں فولو کیے جانے والے ڈائٹ پلان سے مداحوں کو آگاہ کرچکی ہیں۔یمنیٰ نے بتایا کہ ہر سال وہ 6 ماہ کے لیے چھٹیوں میں اپنے گھر امریکا جاتی ہیں اور وہاں ان کا ناشتہ دو پراٹھوں اور فرائی انڈے پر مشتمل ہوتا ہے ،دوپہر میں بھی پراٹھے ، سالن اور شام میں چنا چاٹ، دہی بڑے اور گرین ٹی جب کہ رات میں چاول لیتی ہیں۔اداکارہ نے پاکستان میں فولو کیے جانے ڈائٹ پلان سے متعلق بتایا کہ جب وہ پاکستان میں ہوں تو صبح اٹھ کر سب سے پہلے لیموں ملا ایک گلاس گرم پانی پیتی ہیں اور آدھا گھنٹہ فل باڈی ورک آؤٹ کرتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کے مطابق وہ ناشتے میں ایک سیب اور 5 بادام، دوپہر میں دال اور چکن، شام میں گریپ فروٹ، چکن تکہ اور کباب کھاتی ہیں جب کہ وہ دن بھر میں 3 کپ گرین ٹی لیتی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *