ینکر مرید عباس کے کیس کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اینکر مرید عباس کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت خارج کردی،ملزم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں اینکر مرید عباس کے کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی

ضمانت خارج کردی،عدالت نے ملزم کودوبارہ گرفتار کرکے قید میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کردیا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے وقت اہم شواہد کو نظرانداز کیا،ملزم کے خلاف 4 گواہ اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے ، واقعہ کے وقت ملزم موجود تھا،ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرارہو گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.