یونس خان نے کئی سال قبل پیش آنے والا واقعہ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے چیمپئن کپتان یونس خان نے اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بےچینی کا احوال سنادیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں یونس خان نے بتایا تھا کہ لوگ بے صبری سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ کا انتظار کیا کرتے تھے۔

انھوں نے ایک واقعہ بتایا کہ جب وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اور اس وقت وہ ڈبل سنچری کے سنگ میل کے قریب تھے اس وقت بھی کراؤڈ میں یہ آوازیں آرہی تھیں کہ ’یونس خان کو آؤٹ کرو، محمد یوسف کو آؤٹ کرو۔‘ان کا کہنا تھا کہ جب شاہ آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کی بیٹنگ کو خوب انجوائے کیا، تاہم جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو شائقین اسٹیڈیم سے جانے لگے جبکہ میں سنگ میل کے قریب تھا، میں نے ڈبل سنچری اسکور کی تو اسٹیڈیم خالی تھا۔ ٹی وی پروگرام میں اس وقت شاہد آفریدی ان کے سامنے ہی موجود تھے جبکہ وہ یہ واقعہ سن کر بے ساختہ ہنستے رہے۔ خیال رہے کہ یونس خان کی ہی قیادت میں پاکستان ٹیم نے پہلی اور اب تک کی واحد مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا، جبکہ اس میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *