یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تہلکہ خیز اضافے کا امکان۔۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک )یکم مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں پونے چھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ، اوگر ا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت چھ روپے فی لیٹر تک

بڑھ سکتی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے،پٹرول پر موجودہ لیوی 11روپے23پیسے فی لیٹرجبکہڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15روپے29پیسے فی لیٹر ہے ۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ا ضافہ یکم مئی سے متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *