یکم نومبر کو کس اہم ملک کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے ؟

کراچی(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ غیر ملکی ٹیم کا آنا پی سی بی کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ پی سی بی نے جمعرات

کو اعلان کیا کہ ون ڈے 8، 11 اور 14 نومبر کو ہوں گے۔ تینوں میچ صبح دس بجے شروع ہوں گے ۔ مہمان ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ خواتین ٹیم کے بعد مینز ٹیم بھی آئے گی ۔ دریں اثنا خواتین ورلڈ کپ کوالیفائرز اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلئے پاکستان خواتین کی 18رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جویریہ خان قیادت کریں گی۔ خواتین ورلڈ کپ کوالیفائرز 21 نومبر سے زمبابوے میں ہوں گے ۔ ٹیم میں جویریہ خان کے علاوہ ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار،عمیمہ سہیل ، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں ۔

Comments are closed.