یہ دراصل کون ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آئی ہے۔پاکستانی اداکاروں کے اپنے ملک کے ساتھ ہی سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں اور لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر مختلف انداز

میں اداکاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔اب حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘بھارتی صارف نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘خاتون نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔‘اس منفرد اظہارِ محبت پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔صارفین کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے خاتون نے التجا کی کہ کوئی اُن کا یہ پیغام ہمایوں سعید تک پہنچا دے۔بھارتی خاتون کے ٹوئٹ پر کچھ صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *