یہ دو بندے ہمیں دے دو اسکے بدلےویراٹ کوہلی تم رکھ لو ۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ و فلم شائقین نے علی ظفر اور فواد خان کے بدلے پاکستانی مداحوں کو ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کردی جب کہ ساتھ میں روہت شرما اور رشابھ پنت مفت میں دینے کی ہامی بھی بھرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارتیوں کی جانب سے

تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی کم سن بیٹی کو شرمناک وارننگ دینے کے بعد ایک پاکستانی خاتون نے بھارتی افراد کو ٹوئٹ میں طعنہ دیا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں تو پھر انہیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔سوہا تاز نامی خاتون نے مختصر ٹوئٹ کی کہ ’ہمیں دے دو ویرات کوہلی اگر پسند نہیں آ رہا تو‘۔ان کی مختصر ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ و فلم بلکہ بھارتی فلم و کرکٹ شائقین نے بھی کمنٹس کیے اور دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان شخصیات کے تبادلے کی بحث شروع ہوگئی۔زیادہ تر بھارتیوں نے ہامی بھری کو وہ علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی پاکستان کو دینے کے لیے تیار ہیں۔کچھ بھارتی مداحوں نے تو ایک کے بدلے ایک شخصیت مانگی اور کہا کہ ویرات کوہلی کو لے جائیں اور علی ظفر کو بھارت بھجوادیں۔ایک مداح نے تو اداکار فواد خان کے بدلے پوری بھارتی ٹیم پاکستانیوں کو دینے کی پیش کش کرڈالی۔ایک خاتون بھارتی مداح نے تو پاکستانیوں سے قوی خان، زاہد احمد، عدنان صدیقی، سمیع خان، نعمان اعجاز، مدیحہ امام اور سجل علی بھی مانگ لیے اور ساتھ ہی درخواست کی کہ ان سے ویرات کوہلی نہ مانگا جائے بلکہ اس کے بدلے روی شاستری کو لے لیں۔

Comments are closed.