یہ رپورٹ آپ کو حیران کردے گی

کابل(ویب ڈیسک) افغان تالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی تصویر سامنے آ گئی ہے۔ انھیںتالبان کابینہ میں عبوری وزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وہ عسکری مشنز کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ تصویر تالبان رہنما احمد اللہ متقی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔

ملا محمد یعقوب کی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی یہ تصویر تالبان کی جانب سے خود جاری کی گئی ہے۔اس تصویر میں ملا یعقوب اپنے تالبان ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ خیال رہے کہ سراج الدین حقانی اور ملا محمد یعقوب منظر عام پر نہیں آئے تھے۔ان دونوں تالبان رہنماؤں کی حفاظت کا اس قدر خیال رکھا جاتا تھا کہ امریکا سمیت دنیا کے تمام خفیہ اداروں کے پاس ان کی کوئی شناخت یا تصویر تک نہیں تھی۔ملا یعقوب اور سراج الدین حقانی کو تالبان میں بہت قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ تالبان نے اپنی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم کے عہدے دیئے گئے ہیں۔

Comments are closed.