یہ سعودی خاتون دراصل کون ہے ؟

جدہ (ویب ڈیسک) اگست اور ستمبر میں سعودی عرب کی وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے موسم سرما کا مشترکہ تفریحی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کی وجہ سے موسم سرما کی تفریحات منعقد نہیں ہوسکی تھیں ۔اب سعودی وزارت صحت اور متعلقہ اداروں

نے بھرپور حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس وباء پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے ۔ موسم سرما کے متوقع پروگرام حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساحل سمندر اور پہاڑی علاقوں مین منعقد ہونگے جس میں مقامی آبادی، ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پاکستان ،ہندوستان اور فلپائن قونصلیٹ کے تعاون سے بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پروگرام 27 اگست کو ہوگا جس میں قومی نغمے، بچوں کے ٹیبلوز، ٹقافتی و تصاویری نمائش ، کھانے پینے،بچوں کے کھیل کے پروگرام منعقد ہونگے۔ توقع ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان جلد ہوگا ۔سعودی انٹرٹینمنٹ کی نوشین وسیم کی کاوش ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق سعودی عوام کے ساتھ یہاں رہائش پذیر دیگر ملکوں کے افراد اور ان کے اہل خانہ کو بھی تفریحات میں شامل رکھا جائے ۔

Comments are closed.