یہ شخص دراصل کون ہے ؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کو ایک ملین ڈالر فنڈنگ کرنے پر پاکستانی نژاد شہری عماد زبیری کو 12سال قید اور پونے 2ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عماد زبیری پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے سینئر عہدیدار ہیں اور ان کی پارٹی

کیلئے امریکا میں لابنگ کرتے تھے۔ عماد زبیری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کی کمیٹی کو وایک ملین ڈالر کی فنڈنگ کی تھی جبکہ اس کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے اپنا جرم قبول کیا اور انہیں سچائی چھپانے پر سزا سنائی گئی ۔ 50سالہ عماد زبیری نامور پاکستانی امریکن ڈاکٹر اور امریکن پاکستانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنا کی کیبل اینڈ بائی لاز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء کے فرسٹ کزن ہیں اور انکی قربت کے باعث اپنا اور امریکی سیاست دانوں کے درمیان پل کا بھی کردار ادا کرتے رہے ہیں عدالت میں اتنی بڑی فنڈنگ کرنے کے ذرائع ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد زبیری پاکستان کی ایک قد آور سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ پاکستان کے ایک سابق وفاقی وزیر کے بزنس پارٹنر بتائے جاتے ہیں ۔ عماد زبیری کیخلاف جسٹس ڈیپارٹمنٹ مختلف سیاست دانوں کو فنڈنگ کرنے کے الزامات میں طویل عرصے سے تحقیقات کررہا تھا ۔ عماد زبیری پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریب ہوگئے تھے اور اسٹیبلشمنٹ کے سابق سینئر ممبر سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *