یہ لڑکی کون ہے جسکی اچانک موت پر کنگنا رناوت ان دنوں سوگ منا رہی ہیں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز شمالی بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں میں بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک پرستار بھی شامل ہیں۔پرستار کے انتقال پر کنگنا انتہائی رنجیدہ ہوگئیں اور انھوں نے ڈاکٹر دیپا شرما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا

کہ وہ میرے بہت قریب تھیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر دیپا شرما اتوار کے روز ہماچل کے علاقے کینور میں پہاڑی تودہ گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا نے انکے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی المناک واقعہ ہے۔

Comments are closed.