یہ چاروں کون ہیں ؟ تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف سے حراست میں 4 تاجروں کو ملاقات کی اجازت دے دی، قومی احتساب بیورو (نیب)کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خواجہ آصف کے خلاف کیس انکوائری سےانوسٹی گیشن میں بدل دیا ،استدعا ہے کہ عدالت خواجہ آصف سےحراست میں 4بزنس مینوں

کی ملاقات کی اجازت دے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیا کہ یہ افراد کیوں ملنا چاہتے ہیں جس پر نیب وکیل نے بتایاکہ نیب طارق میر نامی کمپنی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،یہ افراد اس کمپنی سے متعلقہ ہیں، عدالت نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

Comments are closed.