11 جنوری سے سکول کھولنے کا اشارہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لی ہیں ۔ وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہےا ہم امید کرتے ہیں کہ چار جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم

کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کے اس بیان پر تعلیمی حلقوں نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی وزرا ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممد و معاون ہوں گے۔

Comments are closed.