14 اکتوبر سے بڑے دھرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین نے 14 اکتوبر سے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو مختلف سرکاری محکموں کی لیبر یونینز نے مشترکہ طور پر 21 مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے،سول ایوی ایشن، اوجی ڈی سی ایل، یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر اداروں کی لیبر یونینز کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

جس کے مطابق سرکاری ملازم اورپنشنرز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کو 21نقاطی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔مطالبات آل پاکستان ایمپلائیز پنشنرز لیبر تحریک نے پیش کیے۔ مطالبات کی عدم منظوری پر14 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا ہوگا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ حکومت قومی ادراوں کی نجکاری کرنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے۔سول ایویشن اوجی ڈی سی پی ٹی وی،ریڈیو پاکستان،اسٹیل ملزاور یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری کی تیاری کی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *