15 جولائی : پنجاب کے سرکاری سکول کھل رہے ہیں یا نہیں ؟؟؟ اعلان ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں،دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی

مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم اس حوالے سے عندیہ دے چکے ہیں کہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.