150 سالہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کیا انوکھا کام ہوا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز کہا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کیپیٹل ہِل کے سامنے بنائی گئیں تصاویر شیئر کیں خیال رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے اپنے

عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے جوبائیڈن سے عہدے کا حلف لیا اور یوں انہوں نے باقاعدہ طور پر منصب سنبھال لیا ہے۔سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے، وہ 150 سالہ امریکی تاریخ میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے صدرکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

Comments are closed.