2 بڑی سیاسی جماعتوں کا جہانگیر ترین سے رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی

منصوبہ بندی سامنے آگئی ہے اور پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ( ن ) اور پا کستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ، دونوں جماعتوں کے قائدین کے رابطے پچھلے کئی ماہ سے جاری ہیں، اور لندن پلان بھی بنایا گیا ہے۔ نوازشریف نے اپنے صاحبزاددے حسین نواز کے ذریعے جہانگیرترین کوملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا، خفیہ پیغام میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *