2 روز قبل ہونیوالے بریک ڈاؤن پر اداکاروں کے دلچسپ تبصرے

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ رات گئے پاکستان میں بھر ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پوری ٹرانسمیشن، 22ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں اور علاقوں میں تاریکی چھاگئی۔جیسے ہی پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تو

سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بھرمار بھی دیکھنے میں آئی اور صارفین بھی مزے سے ان میمز کو شیئر کرنے لگے اور پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔اس موقع پر جہاں ملک بھر کے عوام نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا وہیں شوبز شخصیات بھی اپنی رائے کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہماری تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی جبکہ گلوکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مذاق کے علاوہ اُمید کرتی ہوں کہ سب محفوظ ہوں۔ اداکارہ زارا نورعباس نے کہا کہ چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے آئی فون کی بیٹری ختم ہورہی ہے۔اداکار نور حسن نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ شیئر کی کہ پاکستان صحیح نہیں چل رہا تھا واپڈا سوئچ آف کرکے آن کررہا ہے۔ علاوہ ازیں مارننگ شو میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے ٹوئٹ کی کہ برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں جو اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے ہر ہسپتال میں اس دوران پاور سپلائی بیک اپ موجود ہو۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *