2 ضلعوں کے رہنماؤں نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے متعدد اضلاع سے سیاسی رہنماؤں نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق این اے154سے آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر رہنما محمد سلیم ، ملتان کے رہنما شاہد اقبال،ساجد اسماعیل،فنکشنل مسلم لیگ ملتان کے سابق ٹکٹ ہولڈرآصف علی راجپوت، اور خوشاب سے مسلم لیگ

ضلع خوشاب کے صدر رضوان ندھاوا کے ہمراہ آنیوالے پی ٹی آئی سے مظفر عباس،فضل حسین، اختر حسین محمد احمد سعید،محمد ساجدنے پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤ س میں ملاقات کی ہے اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے

Comments are closed.