20برس قبل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کیسی نظر آتی تھیں؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مس ورلڈ پریانکا چوپڑا جوکہ شادی کے بعد گھریلو زندگی میں مصروف ہوگئی تاہم ان کی20سال پرانی تصویریں وائرل ہوئیں۔ بالی ووڈ کی اداکارہ اورمس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی پریانکا چوپڑا نےاپنی 20 سال پرانی تصاویراور ویڈیوز شیئر کیں،سنہ 2000 میں مس ورلڈ بننے والی اداکارہ نے

ایسے وقت میں اپنی تصاویراور ویڈیوز شیئر کیں جب ان کو یہ اعزاز حاصل کئے 20 سال مکمل ہوئے،اپنی خوشی کا اطہار کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کروہ خود بھی مسکرادیں اور کچھ کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں، پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں مس ورلڈ بننے کی ذرابھی توقع نہیں تھی، اُن کی ٹرین کی سیٹس بُک تھیں، اُن کے ذہن میں تھا کہ اس مقابلے کے بعد وہ واپس جائیں گی اور اپنے بورڈ کے امتحان دیں گی۔‘ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ‘ وہ 2000ء میں صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس بات کو 20 سال گزر گئے ہیں اور انہوں نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *