2015 کے اسی الیکشن میں تحریک انصاف نے کتنی نشتیں حاصل کی تھیں ؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اپنے گڑھ لاہور میں دنگل جیت لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈ سے مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف صرف تین سیٹیں جیت سکی جبکہ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کی ۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ 2015میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے چار سیٹیں جیتی تھیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب کی 97 نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ 42 نشستوں کے ساتھ پہلے،آزاد امیدوار 29 نشستوں کےساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 26 سیٹوں کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments are closed.