2030 میں پٹرول اور ڈیزل کاروں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

لوٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 2030سے ​​برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذریعے مکمل طور پر چلنے والی نئی کاریں اور وینیں فروخت نہیں کی جائیں گی۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اب بھی کچھ ہائبرڈز کی اجازت ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور جوہری شعبہ میں

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے وزیر اعظم جسے “سبز صنعتی انقلاب” کہتے ہیں کے تحت یہ اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے ان کا 10 نکاتی منصوبہ 2050 تک خالص صفر کی طرف گامزن ہونے کے دوران لاکھوں سبز روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور ان کی اعانت اور حفاظت کرے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *