22 سال کی عمر میں 8 سال کی بچی نظر آنیوالی اس خاتون کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی شونارے 22 سالہ نوجوان خاتون ہیں، لیکن ظاہری جسمانی کیفیت سے وہ 8 برس کی بچی لگتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی پیدائش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ دماغی سرطان میں مبتلا ہیں، جس پر صرف 6 ماہ کی عمر میں ان کا کیموتھراپی

کے ذریعہ علاج کیا گیا اور ان کی اس مہلک مرض سے جان بچائی گئی۔لیکن اس صورتحال کے باعث ان کے پیچویٹری گلینڈ کو نقصان پہنچا اور ان کی جسمانی نشوونما رک گئی۔ حالانکہ ایسے کوئی واضح شواہد دستیاب نہیں ہیں کہ کمیوتھراپی سے ان کے پیچویٹری گلینڈ کو نقصان پہنچا، لیکن سرطان کے علاج کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سے کبھی کبھار اینڈوکرائن کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ انسانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔شونارے نے ان تمام مسائل کو اپنی قوت ارادی سے قبول کیا، لیکن وہ چاہتی ہیں ایک بچے جیسے نظر آنے کے باوجود انھیں بالغ ہی سمجھا جائے۔

Comments are closed.