25 اضلاع کے نجی و سرکاری سکول غیر معینہ مدت تک کے لیے بند ۔۔۔۔

لاہور ( ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 25 اضلاع میں سرکاری و نجی سکول غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق مراد راس نے کہا کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں،

ان اضلاع میں نویں سے بارہویں کلاسز کے طلبہ ہفتے میں دو دن بھی اسکول نہیں آئیں گے ۔فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔ان اضلاع میں لاہور ،سیالکوٹ ،راولپنڈی ، ملتان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، بہاولپور ، بھکر ، چکوال ،ڈیرہ غازی خان ، حافظ آباد ، جھنگ ، قصور، خانیوال، خوشاب ، لودھراں ، منڈی بہاءالدین ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، سرگودھا، شیخو پورہ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ صوبے کے باقی 11اضلاع میں سکول ایس او پیز کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *